چینی پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے :ر وانگ زیہائی
لاہور( کامرس رپورٹر)پاک چائنہ چیمبر ( پی سی جے سی سی آئی) کے صدر وانگ زیہائی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تجارتی رابطوں میں اضافہ کا مقصد چینی سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں پاکستان کے تقابلی فوائد کو اجاگر کرنا ہے وہ شیڈونگ چیمبر آف کامرس کے ارکان کے ساتھ آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کا تعاون جیتنا چاہتا ہے اور اس طرح کی ملاقاتوں کا مقصد سرمایہ کاروں کو ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے دوروں کا اہتمام کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ متعدد بڑی چینی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستانی اداروں کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ۔