تاجروں کو بزنس فرینڈلی پالیسیز دی جائیں: میاں انجم نثار
لاہور (کامرس رپورٹر) لالہ یاسر نصیر صدر آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن ، آغا ذوالفقار احمد صدر برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈڑز ایسوسی ایشن اور ان کے ساتھیوں نے ایک تقریب کے دوران پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریب کی صدرات پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار اور محمد علی میاں نے کہا پیاف تاجروں کی طاقت ہے اورتاجروں کی آواز ہے جو ہر فورم پرتاجروں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لئے بھرپور وکالت کرتی چلی آئی ہے۔ پیاف پچھلے 25 سال سے نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان لیول پر فیڈریشن پاکستا ن چیمبرز کے پلیٹ فارم سے کاروباری طبقہ کی وکالت کر ہی ہے، پیا ف نے تاجروں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔