• news

 ایس ای سی پی نے "آن لائن بروکرز" کا تصور متعارف کروا دیا 


کراچی( کامرس رپورٹر) کپیٹل مارکیٹ کے دائرہ کار بڑھانے کے لئے  ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آن لائن بروکرز کا تصور متعارف کرا دیا ہے ، جہاں آن لائن بروکرز صرف الیکٹرانک ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے حصص کی خریدوفروخت کی سہولت حاصل ہوجائے گی آن لائن بروکرز کے ریگولیٹری فریم ورک میں آن لائن اکاوٗنٹ کھولنے ، ایس ای سی پی سے منظوری اور آن لائن ذرائع سے ٹریڈنگ کی خدمات کی فراہمی کا طریق کار وضع کیا گیاہے جبکہ نئے مجوزہ فریم ورک میں بہترین بین الاقوامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاروں کو کم اخراجات اور بغیر کسی بروکریج آفس یا برانچ جائے، مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ایک آن لائن بروکر کم از کم7.5 ملین روپے مالی کے ساتھ سنگل ممبر کمپنی کے طور پر کام کرنے کا اہل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن