جانوروںکے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ
لاہور(بزنس رپورٹر) وائس آف اینیملز فاوٓنڈیشن اور چاند باغ سکول نے جانوروں کے تحفظ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں وائس آف اینیملز فا ئونڈیشن کے وفد نے عبدالاحد کی قیادت میں چاند باغ سکول کا دورہ کیا۔دونوں اداروں نے پرنسپل چاند باغ سکول چوہدری محمد افضل کی صدارت میں فیصلہ کیا کہ دونوں ادارے مستقبل میں جانوروں کے تحفظ کے لییکام کریں گے اور چاند باغ سکول کے کیمپس کو جانوروں کے لیے محفوظ بنایا اور یہاں بٹرفلائی اور فائر فلائی گارڈنز بنائے جائیںگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل چاند باغ سکول چوہدری محمد افضل نے کہا کہ وہ ناصرف چاند باغ سکول کیمپس کو جانوروں کے لیے محفوظ بنائیں گے بلکہ یہاں کے طالب علموں کو مستقبل کے ہونہار سوشل و ایکو لیڈرز بنائیں گے۔۔اجلاس کے دیگر شرکاء میں وائس پرنسپل محمد اختر ، مسٹر ، مسعود، شمس الحق اور ڈاکٹر طیبہ حسین نے شرکت کی۔