• news

iپاک‘ سعودی افواج کی انسداد دہشتگردی مشقیں جاری 

 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں الصمصام VIII-22  نیشنل کائونٹر ٹیرارزم سینٹر پبی میں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں سعودی افواج اور پاکستانی فوج کے درمیان جاری دو طرفہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ ہے۔ ان مشترکہ مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں بشمول محاصرے اور تلاشی، جنگی گشت اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز  رکھنا ہے۔ حصہ لینے والے فوجیوں کو ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے اپنے متعلقہ آپریشنل طریقوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ الصمصام مشقیں 2004 سے دو سالہ بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔ 
مشقیں

ای پیپر-دی نیشن