• news

متحدہ کا ق لیگ سے رابطہ وعدوں کا احترام کرینگے مونس الہی کی اسد قیصر سے گفتگو 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد حکومتی اتحادیوں نے بھی آپس میں مشاورت شروع کردی ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ بعد ازاں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہی سے بات چیت کی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مونس الٰہی کے ٹویٹ کے مطابق ہم نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور میں نے اسد قیصر سے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہم اپنے وعدوں کے پابند ہیں اور ان کا مکمل احترام کریں گے۔
مونس الٰہی، رابطے

ای پیپر-دی نیشن