آرمی چیف سے ازبک سفیر کی ملاقات بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جمعرات کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
آرمی چیف