• news

آج بلاول ہائوس سے مزار قائد تک ریلی، صوبائی اور ڈویژنل قائدین قیادت کریں گے، سعید غنی

کراچی (نیوز رپورٹر)   پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کی جانب سے 27 فروری کو عوامی لانگ مارچ کی روانگی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔  پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے تحت جمعہ 25 فروری کو سہ پہر 3  بجے بلاول ہائوس سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائیگی ۔  عوامی مارچ سلیکٹڈ سے نجات کو ذریعہ ثابت ہو گا پیپلزپارٹی کے صوبائی اور ڈویڑنل قائدین قیادت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری  ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات آصف خان نے کہا مارچ نااہل سلیکٹیڈ حکمرانوں  سے نجات دلانے کا باعث بنے گا۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات  آصف خان کے مطابق لانگ مارچ کی موبائلائزیشن کے لئے کراچی بھر میں 50 سے زائد استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں اورعوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
سعید غنی

ای پیپر-دی نیشن