iافغانستان: 850 سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان موصول، ایدھی ٹیم کابل پہنچ گئی
کابل+ لاہور (شِنہوا+ نامہ نگار) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 850 سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان موصول ہو گیا ہے۔ حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ موسم سرما میں بے سہارا خاندانوں کی مدد کیلئے افغانستان کی نگران حکومت اور امدادی اداروں نے اپنی کوششیں دوگنا کر دی ہیں ، ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کابل میں واقع انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے دفتر پہنچ گئی ہے۔ جہاں ٹیم نے افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن ٹیم کے سربراہ سعد ایدھی نے کہاافغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے ٹیم کے ہمراہ آئے۔
افغانستان میں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔
امداد