سندر: الیکٹرانکس فیکٹری میں آتشزدگی ملازم دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
لاہور (نامہ نگار) سندر میں الیکٹرانکس کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد گزشتہ روز کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملازم دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ سندر کے علاقے لوہارواں والاکھو ملتان روڈ پرالیکٹرونکس سامان بنانے والے فیکٹری کے فریج یونٹ میں لگنے والی آگ پر امدادی ٹیموں نے 12گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا اور گزشتہ روز کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ آگ لگنے والی بلڈنگ کو گرا دیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔