زیادتی: 3 واقعات‘ کوٹ لکھپت میں بچے کو نشانہ بنانے والا گرفتار
لاہور/ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ این این آئی) انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے بچے سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوٹ لکھپت انوسٹی گیشن پولیس نے 15سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عادل عرف آلو کوگرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہانے سے ساتھ لیا اور شراب پلادی۔ حالت خراب ہونے پر ملزم اسے ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ این این آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ میں تین ملزمان نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر بلایا اور پھر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ کے مطابق ملزمان ابرار وقاص اور رفیق درخواست واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جامع مسجد پرانی منڈی پتوکی کے نزدیک امام مسجد محمد رمضان نے پانچ سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ گرانی والا چک نمبر 5 صدر پتوکی کے نزدیک ایک دکاندار نے بارہ سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔