امریکی ریاست کولوراڈو میں سردی کا 123 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں سردی کا123 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے بتایا کہ 1899 میں سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس وقت درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تھا جس کے بعد اب 123 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ شدید سردی کے باعث نیشنل ویدر سروس نے رہائشیوں کو بلاضرورت زیادہ دیر کے لیے گھر سے باہر رہنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔