• news

یوکرائن پر حملہ‘ پٹرول 7 ڈیزل 6 روپے  مہنگی ہونیکی سمری بھجوانے کا امکان 

اسلام آباد(خبر نگار)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں بھی اثرانداز ہوگا یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول 7 روپے فی لیٹرتک بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے اوپر رہیں تو یکم مارچ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر ہوجائے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7اور ڈیزل کی قیمت 6روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے تاہم اس حوالے سے سمری بھجوائے جانے کا امکان بھی ہے۔ 
پٹرولیم مصنوعات

ای پیپر-دی نیشن