مونس الہی نے یقین دہانی کرائی حکومت کیساتھ عہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اسد قیصر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے ساتھ مشاورت ہوتی رہتی ہے۔ تمام اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا مونس الٰہی سے رابطہ ہوا کیا یقین دہانی کرائی گئی؟۔ سپیکر اسد قیصر نے جواب دیا کہ مونس الٰہی نے کہا کہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جو عہد ہے اس سے ہم پیچھے نہیں ہوں گے۔ اس سوال پر کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کیوں مؤخر کیا گیا؟۔ اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس مؤخر نہیں کیا گیا قومی اسمبلی کی تزئین و آرائش کا کام چل رہا ہے۔
اسد قیصر