• news

پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں سیاسی جماعتیں میڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھی ہوں فواد چوہدری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔  پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ قانون کو بہتر کر لیں‘ لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یا ایسا قانون ہو جو نافذ نہ ہو سکے بے تکی بات ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں‘ سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہئے۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن