کوئی ہے جو یوکرائن میں پھنسے طلبہ کی آواز سن سکتا ہو، مریم، حکومت کی ذمہ داری، بلاول
اسلام آباد(خبر نگار)مریم نواز نے کہا ہے کہ یوکرائن میں پھنسے طلبہ کو فوری وطن واپس لایاجائے۔ ٹویٹر پربیان میں مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی آواز سن سکتا ہو، طلبہ کو یوکرائن سے نکالنے والا کوئی نہیںہے۔دوسری جانببلاول نے محصور پاکستانیوں کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یوکرائن میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔
مریم‘بلاول