• news

معاشی حالات درست نہ کئے تو سب کی سیاست ختم ہوجائیگی شجاعت

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈران مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے اور وہاں پر ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی، بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات پر بھی گفتگو ہوتی رہی یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں، ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم اگر صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں کے اوپر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے، جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہئے۔  صدر ق لیگ نے کہا کہ معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے، میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
شجاعت  

ای پیپر-دی نیشن