• news

سینئر صحافی عطاء الرحمنٰ انتقال کر گئے نوائے وقت میں کالم لکھتے رہے سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

لاہور (نامہ نگار‘ خصوصی نامہ نگار) سینئر صحافی، تجزیہ کار اور کالم نویس، روزنامہ نئی بات کے گروپ ایڈیٹرعطاء الرحمن گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔مرحوم روزنامہ نوائے وقت میں بھی کافی عرصہ ’’تجزیہ‘‘ کے عنوان سے کالم لکھتے رہے تھے۔عطا الرحمن گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے علاوہ عرصہ دراز سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔وہ نجی ہسپتال میںانتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انکی وفات پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘ سراج الحق‘ لیاقت بلوچ اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عطاء الرحمنٰ/ وفات

ای پیپر-دی نیشن