• news

 تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت میںپاور شو کی تیاریاں مکمل کر لیں

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف نے26 فروری کو وفاقی دارالحکومت میںپاور شو کی تیاریاں مکمل کرلیںمرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف وفاقی وزیر اسد عمر جلسے سے خطاب کریں گے سینئر رہنما و تحریک انصاف اسلام آباد کے سابق صدر عامر مغل میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے جی ٹی روڈ پر جھنگی سیداں کے مقام پر جلسہ گاہ کی تیاری کے عمل کا آغاز کر دیا گیا وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کرے گی جلسے کے منتظمین کی جانب سے اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں پر بینرز آویزاں کردیے گئے جلسہ سہہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔
پاور شو 

ای پیپر-دی نیشن