• news

ریاستی دہشتگردی جاری مزید 3نوجوان شہید 7گرفتار 

سرینگر(آئی این پی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جمعہ کو ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی جبکہ بھارتی فوجیوں نے بڈگام، بارہمولہ اور کشتواڑ اضلاع سے سات نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڈگام کے علاقے آرتھ میں دو نوجوانوں کو اور ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔بھارتی فوجیوں نے ایک اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ضلع کشتواڑ کے علاقے ڈول دھر میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔قابض بھارتی انتظامیہ نے مسلسل 30ویں ہفتے لوگوں کوسرینگر کی تاریخی جامع مسجدمیں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

کشمیر

ای پیپر-دی نیشن