• news

جلد ملک سے مہنگائی ‘ بے روزگاری  کا خاتمہ ہو جائیگا:منعم ضیاء سندھو 


جھبراں (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ جلد ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان کا نظریہ قومی وقار میں اضافہ کریگی، مدتوں بعد پاکستان کو ایک ایماندار محب وطن قیادت نصیب ہوئی ہے ماضی میں اگر برسر اقتدار آنے والی حکومتیں اپنی تجوریاں بھرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتیں تو عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

ای پیپر-دی نیشن