جلد شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا:خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہاہے کہ شیخوپورہ شہر ترقی کے سفر گامزن ہے سابق دور میں ہونے والی نام نہاد ترقی صرف دکھاوا تھی ہم نے شہر کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کر اکر وہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے جلد شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا شیخوپورہ رنگ روڈ منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے ہماری سیاست جوڑ توڑ نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے جس کو کسی قیمت پر روکا نہیں جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے حافظ مدثر مصطفی اور میاں منور اقبال کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا میاں خالد محمود نے کہاکہ سگیاں روڈ بحالی منصوبہ کی تکمیل سے شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والی ٹریفک کو فائدہ حاصل ہو گا سگیاں بائی پاس منصوبہ لاہور کا مین اینٹری پوائنٹ ہے جس پر سابق حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔