حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے: کنور عمران
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری آصف منظور ورک سے میاںمنور اقبال اور ملک حبیب سلطان کھوکھر نے ملاقات کی اس موقع پر شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال،ترقیاتی کاموںاور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالہ سے گفتگو کی گئی اس موقع پر وحید خان بنگش، رانا حیدر وریاہ ،ذوالفقار علی بھٹی ،پیر سکندر شاہ ،انعام الحق گجر،سیدمحمدعلی شاہ ودیگربھی موجودتھے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے شرقپور روڈ، جڑانوالہ روڈ، بیگم کوٹ سے فیض پور انٹر چینج اورشیخوپورہ سگیاں پل روڈکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ کر ثابت کردیا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ان روڈز کی تعمیر پر مجموعی طور پر چار ارب 32کروڑ لاگت آئیگی جس سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی بالخصوص کھیت کھلیان سے منڈیوں تک زرعی اجناس کی بروقت فراہمی کیساتھ عوام کو آمدورفت میںبڑی سہولتیںمیسرآئیں گی ۔