ئیئر:3افراد کی اغوا کے بعد خاتون سے چلتی کار میں زیادتی
لاہور، فیروز والا، سیالکوٹ (نامہ نگاران) ہئیرکے علاقے میں کار سوار افراد خاتون کو دن دیہاڑے اغواء کر کے چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشہ خراب ہونے پر باہر نکلی تو سڑک سے گذرتے ہوئے نامعلوم کارسوار تین افراد نے اسے اغواء کر کے چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ ہئیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی بیدیاں روڈ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ غازی آباد پولیس نے 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم محبوب کو گرفتار کر لیا ہے۔ فیروز والا سے نامہ نگارکے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی داوکے میں 15 سالہ لڑکی کو محلے دار حمزہ نے بہانے سے گھر بلا کر اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق موماں خورد میں اٹھارہ سالہ معذور لڑکی سے چچا زاد نے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ اگوکی کے قصبہ میں 18سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اکیلے پا کر اس کے ساتھ چچا زاد ابوبکر نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔