احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احساس راشن رعایت پروگرام کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں کو رجسٹر کرنے کے لیے احساس 8171 ایس ایم ایس سروس اتورا سے دوبارہ کھل رہی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا، "لوگوں کی گہری دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم نے احساس 8171 ایس ایم ایس سروس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان احساس کے راشن رعایت پروگرام سے مستفید ہو سکیں"۔جن خاندانوں کی ماہانہ آمدنی 50,000روپے سے کم ہے وہ اپنا CNIC نمبر 8171 پر بھیج کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے خاندان کا صرف ایک فرد جس کا موبائل نمبر اس کے اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر جاری کیا گیا ہے وہ 8171 کے ذریعے اپنے خاندان کو رجسٹر کروا سکتا ہے