• news

قادیانیت کی تبلیغ آئین کی خلاف ورزی ملک کو بدنام کرتے ہیں 

چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 60 ویں سالانہ فتح مباہلہ کانفرنس سے خطاب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی، کفیل شاہ بخاری، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، علامہ ڈاکٹر احمد علی سراج، ڈاکٹر سعید احمد، عنائت احمد، مولانا فضل الرحمن درخواستی ، سید انور شاہ کشمیری، مولانا زاہد محمود قاسمی، رفیق نفیسی و دیگرنے کہا کہ قادیانی شر وفتنہ کو سمجھنے کے لیے ختم نبوت کورس کرنا مسلمانوں کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے قادیانی اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے اور اپنے آپ کو مسلم ظاہر کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جھوٹے قادیانی مذہب کی تبلیغ کر کے گمراہ کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے اندرون و بیرون ملک میں بھی جا کر یہ اسلام اور پاکستان کے خلاف نا پاک سازشیں کر کے ہمیں بدنام کرتے ہیں اگر کوئی قادیانی اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جائے تو اس کا گھر، دکان، کاروبار چھین کر اس کے خلاف مختلف طریقوں سے مقدمات درج کرواتے ہیں پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیشہ قادیانیوں نے نقصان پہنچایا نو مسلمین پر زیادتیاں کرتے ہیں مگر آج تک کسی مسلمان نے ان کو کبھی نقصان نہیں پہنچایا۔ نو مسلم مبلغ ختم نبوت شمش الدین و دیگر نو مسلموں نے کہا کہ قادیانی جھوٹا مذہب ہے دین اسلام کا مطالعہ کر کے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا اب دلی سکون ہے۔ علماء کرام و دیگر مقررین ممبران اسمبلی نے مولانا منظور احمد چنیوٹی مرحوم کی دینی اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابند کیا جائے چناب نگر پاکستان کا حصہ ہے اسے کھلا شہر قرار دیا جائے۔ میرپور خاص میں مسجدکی طرز پر بنی قادیانی عبادت گاہ کا نوٹس لیا جائے اور قادیانی عبادت گاہ لکھوانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن