عدم برداشت کے خاتمے کیلئے علم روحانیت کا فروغ ضروری ہے، شبیر احمد صدیقی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاہے کہ اصلاح معاشرہ ، قیام امن ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور معاشرے سے عدم برداشت اور بے راہ روی کے خاتمے کیلئے علم روحانیت کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ برصغیر میں دین اسلام کی شمع بزرگان دین ، اولیاء اکرام نے روشن کی ،شریعت محمد ی کی بنیاد پر معاشرے میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔فتنہ فساد اور آفات و بلیات سے بچا? کیلئے جھوٹ ، بہتان ، رزق حرا م اور اولیائ اللہ کی گستاخی سے صدق دل سے توبہ کرتے ہوئے نبی آخرالزماں حضور نبی کریم پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرنا ہونگے۔ تربیتی نشست کے اختتام پربارگاہ حضرت سیدنا محمد مصطفی کریم میں درودوسلام کے نذرانے پیش کیے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔