روس یوکرائن جنگ کیخلاف پرامن مظاہر ہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ چوک میں پاکستان گلوبل انشیٹیو کے زیر اہتمام روس یوکرائن جنگ کیخلاف پرامن مظاہر ہ ہوا،مظاہرین نے بینرز اورپوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسانیت کے ساتھ محبت جبکہ جنگ کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا وفاقی حکومت روس اوریوکرائن میں پھنسے پاکستان کے طلباء وطالبات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنائے، انسانیت کی بقاء کارازامن میں پنہاں ہے،کوئی ریاست کشت وخون کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔، روسی صدرپیوٹن یوکرائن کے ساتھ بات چیت کاراستہ بندنہ کریں،یوکرا ئن کے صدر کی طرف سے اپنے روسی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت خوش آئند ہے ،قوی امید ہے اس کامثبت جواب دیاجائے گا۔