حمایت اسلام خواتین کالج کے زیر اہتمام مصوری نمائش کل سے شروع ہوگی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حمایت اسلام خواتین کالج نیوگارڈن ٹائون کے شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام سالانہ مصوری نمائش کا آغاز کل سے ہوگا۔ نمائش 2 مارچ تک الحمرا آرٹ کونسل میں جاری رہیگی، نمائش کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہے. افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی کی پرنسپل ڈاکٹر حمیرہ جواد ہونگی ۔قائم مقام صدر انجمن جسٹس ریٹائرڈ رستم علی ملک، چیئرمین کالج آفتاب اسلام آغا، سیکرٹری ریاض احمد ہاشمی، پرنسپل شہناز مظہر سمیت انجمن حمایت اسلام کے ممبران بھی اس موقع پر شریک ہوں گے۔