رافیل نڈال میدوید یف کو شکست دیکر میکسیکن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سپین کے رافیل نڈال نے آنے والے عالمی نمبر ایک ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر 2022 کا شاندار آغاز جاری رکھتے ہوئے برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف میکسیکن اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی۔ نڈال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں میدویدیف کو شکست دی تھی ۔26 سالہ نوری نے یونان کے عالمی نمبر چار سٹیفانوس سیٹسیپاس کو 6-4 6-4 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔نوری نے ڈیلرے بیچ ٹائٹل جیتنے کے بعد لگاتار آٹھ میچ جیتے ہیں۔دنیا میں 12ویں نمبر پر موجود برطانوی نمبر ایک نے گزشتہ اتوار کو فلوریڈا میں کیرئیر کا تیسرا اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتا اور اب نڈال کو ہرا کر ایک اور دعویٰ کرنے کا موقع ہے۔یہ جوڑی آج فائنل میں مدمقابل ہوگی۔