• news

پولینڈ کا روس کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ پلے آف کھیلنے سے انکار 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) یوکرائن پر روسی حملے کی بعد پولینڈ فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ پولینڈ 24 مارچ کو ماسکو میں روس کے ساتھ 2022 ورلڈ کپ کا پلے آف نہیں کھیلے گا۔سیزری کولز نے کہا کہ میرے پاس مزید الفاظ نہیں ہیں، یہ کچھ کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولینڈ، چیک اور سویڈش فٹ بال فیڈریشنوں سے بات کر رہا ہے تاکہ اس حوالے سے عالمی گورننگ باڈی فیفا کے سامنے ایک مشترکہ پوزیشن رکھی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن