ہتھیاروں کو خاموش کر دیں‘ پوپ فرانسس: یوکرائن تنازعہ ختم کرنے پر زور
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرائن میں تنازعہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اپنے ہتھیاروں کو خاموش کر دیں۔ خدا ان کے ساتھ ہے جو امن تلاش کرتے ہیں، ان کے ساتھ نہیں جو تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔