• news

دفاع وطن کیلئے سابق مس یوکرائن نے بھی ہتھیار اٹھا لئے


کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن پر روس کے حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے اور  یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔ ایسے میں سابق مس یوکرائن انستاسیا لینا نے بھی دفاع وطن کیلئے ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ 2015ء میں مس یوکرائن کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ جن میں وہ اسلحہ اٹھائے کیف کے جنگ سے متاثرہ علاقے میں پوزیشن سنبھالے کھڑی ہیں۔ انستاسیا لینا اس سے قبل بھی یوکرائن فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے فوجی یونیفارم میں تصاویر کھینچوا چکی ہیں بلکہ وہ  بنیادی عسکری تربیت بھی حاصل کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن