• news

اپوزیشن عدم اعتماد پر ڈیڈلاک کا شکار،لانگ مارچ میں رکائوٹ ٖڈالیں گے،شیخ رشید


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاک فوج کا آج اہم دن ہے27 فروری کو پاکستان نے بھارت کو رسوا کیا تھا آج ہماری فوج کا دن ہے آج کے دن بھارتی طیارہ مار گرایا تھا آج کے دن ابھی نندن کا غرور خاک میں ملا دیا گیا تھا لیکن ذلت اٹھا نے کے باوجود بھی بھارت نے اسے ایوارڈ دیا وزیر اعظم عمران خان نے روس کا کامیاب دورہ کرکے انڈیا کے سینے پرخوب مونگ دلی ہے وزیراعظم کے روس کے دورے سے انڈیا کو تکلیف پہنچی ہے عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی ہے وہ فیصلہ نہیں کر پارہی کہ پہلے سپیکر کی طرف جانا یا وزیراعظم کی طرف، اپوزیشن کو جب روٹی نہیں ملتی تو چوہدریوں کے گھر پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کبھی گھر سے کھایا ہی نہیں30دنوں کے بعد اپوزیشن نے اپنی پرانی تنخواہ پر ہی کام کرنا ہے ہمیں پتہ ہے انہوں نے اپنے بندے کہاں رکھنے ہیں ہم وہاں کی فون سروس ہی بند کردیں گے تاکہ یہ نہ کہہ سکیں کہ فون کال آگئی تھی بلاول پرائم منسٹر ہائوس کیوں آرہے ہو لال حویلی آئیں استعفیٰ دیتے ہیں دنیا میں جنگ چل رہی ہے لیکن یہ کبڈی کبڈی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاول کا لانگ مارچ نہیں یہ گاڑیوں کا جلوس ہے 24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم آئی ہے ان کو ہیڈ آف سٹیٹ کی سکیورٹی دے رہے ہیں ہم لانگ مارچ کو پوری سکیورٹی دیں گے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ یہ 23 مارچ کو نہیں آئیں گے یہ ایک طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں اور دوسری جانب عدم اعتماد لارہے ہیں لیکن ’’مولے نوں مولا نہ مارے تو مولا نہیں مردا‘‘ مولانا فضل الرحمنٰ کو پتہ ہونا چاہئے کہ ماضی کے لانگ مارچ کا کیا ہوا۔ وقت آنے پر عمران خان سیاسی سائبر اٹیک کرے گایہ نو دن بھی اپنے بندوں کو ٹوکرے یا دھڑبے میں نہیں رکھ سکتے۔ اپوزیشن سے کہہ رہا ہوں کہ پہلے آپ اپنی چارپائی کے نیچے بھی جھاڑو پھیر لیں اس وقت جو سیاسی محاذ آرائی کا سوچ رہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گے  ووٹ کو ذلت اور رسوا یہ لوگ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول کراچی سے آج نہیں نکلے وہ تو  کب کے نکلے ہوئے ہیں وہ پیدائشی نکلا ہوا ہے بلاول تحریک چلانے والامیٹریل نہیں۔ کوئی تحریک نہیں چل رہی یہ کٹی ہوئی پتنگ کی طرح پنجاب کا سوچ رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت ہوئی نتیجہ کوئی نہیں نکلا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جہانگیر ترین کو صحت دے میرا ان سے رابطہ نہیں دعا ہے پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین میں صلح ہوجائے۔ بارہ بندوں کا اپوزیشن میں جوکر گروپ ہے ۔ جو کٹا کٹی نکالنا ہے وہ نکالیں 90 کی تحریک نجات بھی میرا آئیڈیا تھا بلاول صاحب یہ لانگ مارچ آپ کے بس کی بات نہیں ہے بلاول صاحب آپ آئیں آپ نے استعفیٰ استعفیٰ لگایا ہوا ہے آپ کو دیتے ہیں استعفیٰ، وزیر داخلہ نے کہا اپوزیشن نے تو ابھی تک تو یہ فیصلہ نہیں کیا کیا کہ اس نے کرنا کیا ہے رات کو آپ محفل موسیقی کرتے ہیں صبح گاڑیوں کا جلوس لے کر نکلتے ہیں۔ آپ اپنی تحریک سے عمران خان کو مضبوط کرنے جا رہے ہیں آپ عمران خان کو انڈر اسٹیمیٹ کر رہے ہیں۔ آپ کی سیاسی قبریں بنیں گی۔ وزیراعظم نے روس کا کامیاب دورہ کیا ہے انڈیا کے سینے پر مونگ دل دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن