• news

 محکمہ سیاحت کی جانب سے نارووال سے کرتارپور تک سائیکل ریلی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور کی ہدایت پر محکمہ سیاحت کی جانب سے نارووال سے کرتارپور تک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔  ریلی کے گیسٹ آف آنر سیکرٹری ٹوارزم اسدااللہ فیض کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے مذہبی سیاحت کی طرف رجحان بڑھانا بہت ضروری ہے۔ نارووال کی ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے بھی تقریب میں انتظامی امور سنبھالے اور کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کا آغاز سیکرٹری ٹوارزم اسداللہ فیض اور ڈی سی نارووال صبا اصغر نے خود سائیکل چلا کر کیا۔ ریلی میں 150 سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ نارووال سے گردوارا صاحب کرتارپور تک سائیکلسٹ نے پرامن طریقے سے امن و سلامتی کا پیغام لے کر اٹھارہ کلو میٹر کا ٹریک مکمل کیا۔ ماحول دوست سواری یعنی سائیکل کو بھی جدید دور میں فروغ ملا جبکہ جسمانی ورزش سے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے حوالے سے بھی اہمیت اجاگر ہوئی۔ کرتارپور میں گردوارا صاحب کی وزٹ کے دوران سائیکلسٹس نے مذہبی ہم آہنگی کا جذبہ دکھایا اور کرتارپور میں رینجرز کے انتظامات کو بھی سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن