• news

دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں : مفتی منیب ہزاروی


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی روایت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور تنظیم المدارس پاکستان کے سربراہ مفتی منیب ہزاروی نے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جس میںہمارے تمام درپیش مسائل کے حل موجود ہیںاس ضابطہ حیات کے علاوہ کوئی اور نظام یاازم ہمارے مسائل کا حل اور قومی اسلامتی وترقی کاضامن نہ ہے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مکالمہ بازی کی ضرورت ہے تشدد کے حالیہ واقعات اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنیکی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اسلام بقائے باہمی کا دین ہے جو انسان تو دور کی بات سایہ دار درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیتا اسلام نے تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو مکمل مذہبی آزادی کا جو درس دیا ہے اس پر آج عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے دینی مدارس اسلام کے مضبوط مورچے اورقلعے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن