ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری ،تھانہ کی سطح پر ٹھیکری پہرہ کو موثر بنانے کیلئے افسروں کو ہدایت
فیروزوالہ ( نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستوں کے مقدمات کے اندارج کا حکم جاری کیا ۔ آئی جی پنجاب پولیس رائو سردار علی خاں کے ویژن کے مطابق ، آر پی او پولیس شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ اور ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی ہدایت پر تھانہ جات کی سطح پر کھلی کچہریوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ تھانہ کی سطح پر ٹھیکری پہرہ کو موثر بنانے کیلئے بیٹ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ نمبرداروں سے رابطہ کرکے علاقے میں ٹھیکری پہرہ شروع کروائیں۔