• news

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے :امان اللہ سوہل 


جھبراں (نامہ نگار) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی بدترین داستان رقم کی ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں معصوم جوانوں، خواتین اور بوڑھوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن