مہنگائی کیخلاف حکومت مخالف احتجاجی تحریک ضرور چلے گی: پیر اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیرسید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان حکمرانوں پر بجلی بن کر گرا ہے جن سے نواز لیگ نے متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم کے خلاف یہ تحریک قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس وقت سے حکمرانوں کی الزام تراشی اور سازشیں بھی تیز ہوگئی ہیں جو انکی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف احتجاجی تحریک ضرور چلے گی اور لانگ مارچ کامیاب ہوگا موجودہ حکمران اپنی سیاسی ناکامیوں کا بوجھ پچھلی حکومت پر ڈال کر خود کو بری ذمہ نہیں قرار دے سکتے نواز لیگ نے عوام کی بھرپور خدمت کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرنیوالے حکمران احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نا تجربہ کاروں کا وہ ٹولہ ملک چلا رہا ہے جن سے کبھی اپنا گھر نہیں چلتاآٹا بحران، چینی، بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ پر تحقیقات کرائی جا ئیں۔