عوا م نے پی ٹی آئی کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیا: رانا وحید احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں نے کہا ہے کہ عوا م نے پی ٹی آئی کوپانچ برس کیلئے مینڈیٹ دیاپاکستان کسی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تو آج اسے عوام کے شدید غصے کا سامنا کرنا نہ پڑتا، اپوزیشن کی سازشو ں سے عوام ان پر بھروسہ کرنیوالے نہیں وہ منتخب آئینی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنے ایک بیان میں رانا وحید احمد خاں نے کہا کہ ملک میں کوئی بحران نہیں اپوزیشن جماعتیں پراپیگنڈا کر کے سیاست چمکانے کے کوشش کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملکی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے عمران خان کی دانشمندانہ قیادت نے پوری دنیا پر سحر طاری کر دیا ہے۔