حکومت کی انتقامی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:خان جہانزیب
جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ملک و قوم کے تین قیمتی سال ضائع کئے گئے ہیں ملک میں انتقام نہیں انصاف کا بول بالا ہونا چاہئے، احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کرنا جمہوریت نہیں سول آمریت مسلط ہونے کی نشانی ہے جس سے نواز لیگ ملک و قوم کو نجات دلا کر دم لے گی، مہنگائی نے عوام کو شدید بدحال کیا ہے ۔