• news

گکھڑمنڈی: طارق محمود ‘رائو عثمان علی کی کاوشوں سے جی ٹی روڈ تا منڈیالہ وڑائچ سڑک کی تعمیر شروع 


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سابق ایم این اے و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 80میاں طارق محمود، سابق ضلعی جوائنٹ سیکرٹری رائو عثمان علی خاں کی کاوشوں سے جی ٹی روڈ سے منڈیالہ وڑائچ تک پختہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا اس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے گلشن لیبر کالونی، منڈیالہ وڑائچ کے ہزاروں شہری فائدہ اٹھا سکیں گے، کافی عرصہ سے اس خستہ حال سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے علاقہ کے عوام متبادل دور دراز کے راستے استعمال کرنے پر مجبور تھے۔

ای پیپر-دی نیشن