قادریہ رضویہ زینت المساجد میں سالانہ محفل شب معراج النبی ؐ آج ہوگی: دائود رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان مولانا پیر محمد دائود رضوی نے اہل اسلام کو جشن معراج النبی ؐکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے،صلو و سلام پڑھ کے اور 27 رجب المرجب منگل کو روزہ رکھ کے بیشمار فیوض و برکات اور نیکیاں حاصل کرنی چاہیئں۔دریں اثنا آج رات بعد نماز عشا آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں 73ویں سالانہ محفل شب معراج النبی ؐمنعقد ہوگی۔جسمیں مولانا پیر محمد دائود رضوی وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔