• news

صحت مند بچے ملک کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں: ڈاکٹر مقصود ظفر


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند بچے ہی پاکستان کے بہتر مستقبل کے ضامن ہیں پاکستان سے پولیو کے موذی وائرس کا  خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہمارے ورکرز گھر گھر جا کر اس قومی فریضہ کی ادائیگی کریں گے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم آج 28 فروری سے شروع ہو رہی ہے تحصیل نوشہرہ ورکاں کی 25 یونین کونسلز میں 5 سال سے کم عمر کے 91,268 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 324 ٹیمیں تشکیل گئی ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ورکرز سے ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مرض کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن