حکومتی پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہوا: اسلم خان شیروانی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں کے لئے گئے قرضے موجودہ حکومت کو اتارنے پڑے، پی ٹی آئی کی حکومت ڈیم بنانے اور صنعتی و آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صحت، کسان اور راشن کارڈ وزیر اعظم عمران خان کا کریڈٹ ہے،حکومتی موثر پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی ادارے پاکستان کے معاشی اشاروں کو مثبت قرار دے رہے ہیں مگر یہ ترقی اپوزیشن کو نظر نہیں آرہی جو انکی ذہنی تنگ نظری کاثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا کہ اقتدار کی باریاں لینے والی دونوں جماعتیں بے روزگار ہوچکی ہیں جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے انہیں اپنی کرپشن بچانے کے لالے پڑے ہیں جس کی خاطر یہ دن رات حکومت مخالف سازشیں کررہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔