• news

وزیراعظم کے اعلانات  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے 


لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرول‘ ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے وزیراعظم کے اعلان فوری طور پر ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بڑے اعلانات قرار دیا۔ بریکنگ نیوز‘ عمران خان کی دوران تقریر تصویر‘ ٹی وی کلپس اور مختلف میمز کے ذریعے اپوزیشن کو جواب بھی کہا گیا۔ صارفین نے پٹرول کی قیمتوں کے موازنے اور کمی سے متعلق کلپس  بھی شیئر کئے۔ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر گریجویٹس کیلئے 30 ہزار انٹرن شپ کو بھی سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان اعلانات کو وزیراعظم کی جانب سے شاندار ریلیف قرار دیا اور تحریک انصاف کے حامیوں نے انہیں 2023ء میں پھر وزیراعظم قرار دیتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کی۔

ای پیپر-دی نیشن