• news

بھارتی ریاست ہریانہ میں  سی این جی پمپ کے 3 ملازمین قتل

 
نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم  افراد نے  گروگرام سی این جی پمپ کے 3 ملازمین کو قتل کردیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح  گروگرام  نامی سی  این جی پمپ  پر پیش آیا جب  نامعلوم افراد  نے یوپی کے رہنے والے  پمپ کے 3 ملازمین  بھوپیندر، پشپیندر اور نریش  پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی  مدد سے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی  ہے۔  پولیس  نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے ڈکیتی کا مقصد  تھا۔

ای پیپر-دی نیشن