• news

مری کے ماحولیاتی تحفظ،قانون سازی کا ڈرافٹ عدالت عالیہ میں پیش 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے مری کے ماحولیاتی تحفظ، درختوں اور پہاڑوں کی بے رحمانہ کٹائی روکنے، غیر قانونی تعمیرات کے تدارک، مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ پر مشتمل نیشنل پارک ایریا کے بچاؤ کے لئے وکلاء اویس عزیز ایڈووکیٹ، بیرسٹر سردار عمر اسلم اور سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ کی وساطت سے مری ڈیویلپمنٹ فورم کے رہنماء پرویز عباسی کی دائر رٹ پٹیشن کی سماعت 4 مار چ تک ملتوی کردی ۔پیر کے روز سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے حکم پر کوہسار بچاؤ کمیٹی کے چیئرمین کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نورالامین مینگل اور شریک چیئرمین علی توقیر شیخ پر مشتمل اعلیٰ سطح کی ٹیم کی جانب سے گزشتہ دو اجلاسوں کی سفارشات پر تیار کردہ قانون سازی کا ڈرافٹ عدالت عالیہ میں پیش کر دیا گیا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈرافٹ کی تیاری کے لئے کمشنر اور ساری ٹیم کی کوششوں کو سراہا اس موقع پر عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ جمعرات کو نیشنل انکیو بیشن سینئر ایچ نائن اسلام آباد میں میٹنگ کی جائے جس میں مری ڈیویلپمنٹ فورم، مری سے تمام منتخب نمائندوں، سابق بیوروکریٹس، سول سوسائٹی،وکلاء ، سابق ججوں، ہوٹل ایسوسی ایشن، ماہرین تعلیم حتیٰ کہ مری کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو بلاکر اس ڈرافٹ پر ان کی آرا شامل کرلی جائیں تاکہ ڈرافٹ پر اتفاق رائے ہو جائے۔  پیر کے روز سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں بھی عدالت عالیہ میں حاضر ہوئے رٹ پٹیشن میں وکلاء سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ، اویس عزیز ایڈووکیٹ، بیرسٹر سردارعمراسلم اور عزیز شفع ایڈووکیٹ  نے پہاڑوں اور درختوں کی وسیع پیمانے پر کٹائی سے مری کے قدرتی ماحول اور مقامی آبادی کو درپیش ماحولیاتی مسائل، پہاڑوں، درختوں کو محفوظ بنانے اورمری کے ایکو سسٹم کو درپیش خطرات کیحوالے سے نکات اٹھائے ہیں جن پر قبل ازیں جسٹس جواد حسن نے وزارت کلائمیٹ چینج کے دفتر میں اجلاس منعقد کرنے کی ہدائت کی تھی کہ اس معاملے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے افسران، ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین، تعلیمی ماہرین،تمام سٹیک ہولدرز، وکلاء کی آراء لی جائیں اور مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے نیشنل پارک ایریا کے تحفظ کیلئے قانون کا ڈرافٹ تیار کیا جائے رٹ پٹیشن میں مری ڈیویلپمنٹ فورم کے وکلاء نے مری، کوٹلی ستیاں ،کہوٹہ کا نیشنل پارک ایریا پیر پنجال رینج میں ہے جہاں پہاڑوں اور درختوں کی وسیع پیمانے پر کٹائی کے باعث اس پورے علاقے کے ماحولیاتی تحفظ کوسخت خطرہ ہے اویس عزیز ایڈووکیٹ، بیرسٹر سردارعمراسلم اور سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ 15 ستمبر 2009 ئ￿  کوحکومت پنجاب نے وائلڈ لائف کے پروٹیکشن، پریزرویشن،،کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ 1974 ئ￿  کے تحت ایک آرڈر جاری کیا جس میں مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے علاقے کو نیشنل پارک ایریا ڈکلیئر کیا گیا تھا لیکن اس وقت نیشنل پارک ایریا بالخصوص مری کے ماحولیاتی سسٹم کو شدید چیلنج اور خطرات درپیش ہیں جس کے تحفظ کا کوئی انتظام نہیں ہے . 

ای پیپر-دی نیشن