لاہور ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں تقریب، مٹھائی تقسیم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ بار میں نومنتخب کابینہ کے لئے تقریب اعزاز کا انعقاد ہوا، نومنتخب عہدیداروں کی ہائیکورٹ بار آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ نومنتخب صدر سردار اکبر علی ڈوگر، سیکرٹری رائے عثمان، نائب صدر سہیل شفیق اور فنانس سیکرٹری رانا اختر کے آڈیٹوریم پہنچنے پر وکلاء نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔ آڈیٹوریم میں نومنتخب عہدیداروں کی آمد وکلاء کی نعرے بازی بھی کی۔ تقریب میں سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چودھری مقصود بٹر، سیکرٹری خواجہ محسن ودیگر کی شرکت، چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم، ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ حسیب اللہ خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔