• news

امریکہ، تمغہ بہادری لینے والا  پاکستانی ڈکیتی مزاحمت پر قتل


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں ڈاکوئوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی تھی۔ عبدالرئوف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اْس وقت بچایا تھا جب وہ خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔ اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدالرئوف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں عبد الرئوف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے۔

ای پیپر-دی نیشن